Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سوڈان کے بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا: وزیر خارجہ

فیصل بن فرحان نے سوڈانی بحران پر اقوام متحدہ میں وزرا تی اجلاس سے خطاب کیا ہے(فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب سوڈانی بحران کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس امید کا اظہار کیا کہ’ عالمی برادری سوڈانی عوام کی مدد  اور ان کے مصائب کا بوجھ کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی‘۔ 
فیصل بن فرحان نے سوڈانی بحران پر اقوام متحدہ میں وزرا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوڈانی بحران کے حوالے سے سعودی کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’سعودی وزارت دفاع نے سوڈانی بحران کے فریقوں کو مذاکرات کے لیے جدہ میں مدعو کیا تھا‘۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ’ سعودی عرب نے سوڈان کے لیے غذائی امداد کی ترسیل میں سہولت کے لیے اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام  کے  ساتھ تعاون کیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب سوڈانی عوام کو مطلوبہ خدمات کی فراہمی کے لیے محفوظ گزر گاہوں کے قیام کا خواہشمند ہے‘۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے سوڈانی بحران کے فریقوں سے کہا کہ ’وہ انسانی امداد کی ترسیل کا کام کرنے والوں اور ان  کے دفاتر کے تحفظ سمیت اعلان جدہ کی تمام دفعات کی پابندی کرے‘۔
انہوں نے اطمینان دلایا کہ سعودی عرب سوڈان کی مدد اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا‘۔ 

شیئر: