اسلام آباد ... یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل ایک روپے 50 پیسے اور مٹی کا تیل 3.00 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس کی منظوری 31 مئی کو ہو گی۔