Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین وقت کی پابندی کریں، وزارت حج

مسجد الحرام کی زیریں منزل صرف عمرہ زائرین کےلیے ہی مخصوص ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج و عمرہ  نے عمرہ زائرین کو تاکید کی ہے کہ وہ  پرمٹ میں درج تاریخ اور وقت کی پابندی کریں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے  ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ’عمرہ زائرین سے امید کرتے ہیں کہ وہ  عمرہ پرمٹ میں مقرر تاریخ اور وقت کی پابندی کریں‘۔ 
وزارت حج و عمرہ نے  مزید کہا ہے کہ ’عمرہ پرمٹ کی پابندی کرنے والے زائرین کے شکر گزار ہوں گے۔ تعاون کی امید کرتے ہیں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کا عمرہ قبول فرمائے‘۔ 
واضح رہے عمرہ کی ادائیگی کے لیے پرمٹ کی شرط پرہنوز عمل جاری ہے۔
مسجد الحرام میں زیریں منزل پرصرف عمرہ زائرین کو جانے کی اجازت ہے جبکہ صرف طواف کے لیے بالائی منزلیں مخصوص ہیں۔
ایسے مرد جنہوں نے احرام نہیں پہنا وہ طواف کے لیے زیریں منزل پرنہیں جاسکتے۔

شیئر: