Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمرہ زائرین راستوں میں بال منڈوانے یا ترشوانے سے گریز کریں‘

 حفظان صحت کے ضوابط کے مطابق باربر شاپس قائم کی گئی ہیں ( فوٹو: المدینہ اخبار)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین سے کہا ہے کہ وہ عمرے کے بعد لائسنس ہولڈرز حجاموں سے ہی بال منڈوائیں۔ 
 وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر (ایکس) پر بیان میں کہا کہ زائرین مقررہ باربر شاپس ہی سے بال ترشوانے یا منڈوانے کا اہتمام کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ راستوں میں بال منڈوانے سے گریز کیا جائے۔ اس سلسلے میں  قانون پرعمل درآمد میں تعاون کریں‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ سعودی حکومت نے حفظان صحت کے ضوابط کے مطابق باربر شاپس قائم کی ہیں۔ زائرین انہی سے رجوع کریں‘۔ 

شیئر: