Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کی بین الاقوامی نمائش میں سعودی کھجوروں کا سٹال 

نمائش چینی شہر ینجوان میں 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔
سعودی عرب کی جانب سے چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں کھجوروں کا سٹال لگایا گیا ہے۔ینجوان میں ہونے والی نمائش 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ 
اخبار  24 کے مطابق کھجوروں کے قومی مرکز کے سی ای او ڈاکٹر محمد النویران سے چینی عرب انویسٹمنٹ فنڈ کے وفد نے نمائش کے دوران ملاقات کی۔
اس موقع پر النویران نے وفد کو قومی مرکز کے پروگراموں اور اس کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔

سعودی عرب دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھجور برآمد کرنے والا ملک بن گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

 انہوں نے  چین کے لیے سعودی کھجوروں کی برآمدات میں اضافے کے موضوع پر فنڈ کے ارکان سے تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں دونوں کے درمیان تعاون کی تدابیر بھی زیر بحث آئیں۔ 
سعودی عرب سالانہ 1.6 ملین ٹن سے زیادہ پیداوار کے ذریعے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھجوریں برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
ہر سال  1.3 ارب ریال مالیت کی کھجوریں برآمد کر رہا ہے۔ مملکت کے مختلف علاقوں میں کھجوروں کے درختوں کی تعداد 34 ملین کے لگ بھگ ہے۔ 

شیئر: