یوکرین کی نائب وزیر ثقافت کی ’ہجرہ‘ نمائش میں دلچسپی
یوکرین کی نائب وزیر ثقافت کی ’ہجرہ‘ نمائش میں دلچسپی
بدھ 13 ستمبر 2023 22:24
یوکرینی وزیر نے ہجرت کے سفر کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی (فوٹو: ایس پی اے)
یوکرین کی نائب وزیر ثقافت نے بدھ کو ریاض کے قومی عجائب گھر میں ’ھجرہ‘ نمائش دیکھی اور تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یوکرین کی نائب وزیر ثقافت ان دنوں یونیسکو کے ماتحت عالمی ورثہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔
یوکرینی وزیر نے قومی عجائب گھر کا تعارفی دورہ کیا۔ عجائب گھر آٹھ ہالوں پر مشتمل ہے۔ انہیں محفوظ وہ نوادر بھی دکھائے گئے جو سعودی عرب کی ہزاروں سالہ ثقافت کا نشان ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی قومی عجائب گھر ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر ’اثرا‘ کی شراکت سے’ھجرہ‘ نمائش کی میزبانی کررہا ہے۔
یوکرین کی نائب وزیر نے پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی 622 میں مکہ سے مدینہ منورہ ہجرت کے سفر کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔