سعودی عرب کے قومی دن پر جورجینا روڈریگز سبز عبایا میں
جارجینا روڈریگز مارچ میں سعودی پرفیوم لیبل کے ساتھ کام کر چکی ہیں جس میں انہوں نے بلیو لافیرن پرفیوم کی تشہیر کی تھی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
ارجنٹائن کی ماڈل اور طویل عرصے سے مشہور فٹ بالر کرسیٹانو رونالڈو کی پارٹنر جورجینا روڈریگز رواں ہفتے ریاض میں سعودی پرفیوم برینڈ لافیرن میں شاپنگ کرتی نظر آئیں جبکہ اس موقع پر انہوں نے مملکت کے قومی دن کی مناسبت سے سبز عبایا پہن رکھا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق جورجینا روڈریگز نے اس موقع پر مملکت کے 93 ویں قومی دن کی تکریم میں سعودی عرب کا جھنڈا بھی پکڑ رکھا تھا۔
وہ اس سے قبل مارچ میں سعودی پرفیوم لیبل کے ساتھ کام کر چکی ہیں جس میں انہوں نے بلیو لافیرن پرفیوم کی تشہیر کی تھی۔
ایک کلپ میں جارجینا نے سعودی عرب میں رہنے کے حوالے سے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ریاض میں رہائش پذیر ارجنٹائن کی ماڈل نے کہا کہ ’میں اس ملک میں بہت محفوظ تصور کرتی ہوں اور یہاں کی خاندانی قدروں کو سراہتی ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں زمین پر اس جنت سے جڑے جانے پر بہت خوشی محسوس کرتی ہوں۔ سعودی صحرا کی طاقت اور جادو شاندار ہے۔‘