کنگ سلمان کلب کپ کے فائنل میچ میں سعودی کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں الہلال کو شکست دیتے ہوئےعرب کلب چیمپیئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فٹبال سٹار کرسٹیانو رنالڈو کے النصر کلب نے سعودی ٹیم الہلال کو 2-1 سے شکست دی ہے۔
النصر کلب پہلی مرتبہ عرب کلب چیمپیئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
رونالڈو کا جادو چل گیا، النصر کے لیے اب تک کا بہترین گولNode ID: 767101
-
النصر فٹبال کلب نے پرتگالی کوچ کی خدمات حاصل کر لیںNode ID: 777936
کنگ سلمان کلب کپ کے تحت ہونے والے مقابلے میں خطے کے بہترین عرب کلبز نے شرکت کی جس میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اور الجیریا سے ٹیمیں شامل تھیں۔
فائنل میچ کے پہلے حصے میں النصر ٹیم میں شامل فٹبال سٹارز ساڈیو مانے، سیکو فوفانا اور مارسیلو بروزووچ کو گول کرنے کے بہترین موقعے ملے لیکن حریف ٹیم کے گول کیپر محمد الاویس نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ناکام بنا دیے۔
کنگ فہد سپورٹس سٹی میں ہونے والے میچ کے دوسرے حصے کے پہلے چھ منٹ تک کسی ٹیم کو سکور کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن الہلال کے میلکوم نے گیند کو کراس کیا اور ان کے ساتھ مائیکل نے فری ہیڈ کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تاہم زیادہ دیر تک قائم نہ رکھ سکے۔
رونالڈو نے الہلال کی برتری جلد ہی ختم کرتے ہوئے میچ کے 74 ویں منٹ میں گول کا جواب گول سے دیا۔
Extremely proud to helped the team winning this important trophy for the 1st time!
Thank you to everyone in the club that was involved in this great achievement and to my familly and friends for always being by my side!
Fantastic support by our fans!This also belongs to you! pic.twitter.com/MGDxXc7AD3— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) August 12, 2023