معروف سعودی ڈیزائنر ہنیدہ صیرفی کی جارجینا روڈریگز سے ملاقات
معروف سعودی ڈیزائنر ہنیدہ صیرفی کی جارجینا روڈریگز سے ملاقات
جمعرات 19 جنوری 2023 16:28
سعودی ڈیزائنر کے تیارکردہ ملبوسات پرینکا چوپڑا اور لوپیتا نیونگو پہن چکی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
ارجنٹائن کی ماڈل جارجینا روڈریگز نے سعودی معروف فیشن ڈیزائنر ہنیدہ صیرفی کے ساتھ ملاقات کی ہے جس کی سوشل میڈیا پر خوبصورت انداز میں تشہیر کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ہنیدہ صیرافی جدید فیشن لیبل HONAYDA کی بانی ہیں اور گزشتہ سال لندن کے Harrods سٹور میں نمائش میں اپنے تیار کردہ ڈیزائن کے ملبوسات رکھنے والی مملکت کی پہلی ڈیزائنر ہیں۔
معروف ڈیزائنر نے ارجنٹائن کی ماڈل کے ساتھ بنائی گئی اپنی تصویر کو سوشل میڈیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا ہے۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آج صبح اٹھ کر میں نے اپنے آپ سے کہا کہ اس دن کو میں یادگار بنانا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ معروف سعودی ڈیزائنر کے تیارکردہ ملبوسات ماضی قریب میں ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑا اور میکسیکین سٹار لوپیتا نیونگو پہن چکی ہیں۔
قبل ازیں جارجینا روڈریگز نے حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھینچی گئی چند تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہیں۔