Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 37 ملین اشیا رعایتی نرخوں پر، چار روز تک ’سیل سیزن‘ 

 مملکت بھر میں چار روز تک سیل سیزن جاری رہے گا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت تجارت نے یوم وطنی کے حوالے سے کاروباری اداروں اور شاپنگ سینٹرز کو 37 ملین اشیا رعایتی نرخوں پر فروخت کرنے کے لیے پانچ ہزار سیل پرمٹ جاری کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مملکت بھر میں چار روز تک سیل سیزن جاری رہے گا۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’دو ہزار241 سیلز پرمٹ کاروباری اداروں، 436 ای شاپنگ سینٹرز اور 2040 دیگر اداروں کو جاری کیے ہیں۔‘ 
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس سال یوم وطنی پر صارفین غذائی اشیا، الیکٹرانک مشینیں، الات، خوشبویات، سمارٹ موبائلز، زنانہ و مردانہ ملبوسات اور بچوں کے کپڑے رعایتی نرخوں پر حاصل کر سکیں گے۔‘ 
اس سے قبل  وزارت تجارت نے بیان میں صارفین سے کہا تھا کہ’ وہ ’فرضی رعایتی سیل‘ کے جھانسے میں نہ آئیں اور احتیاط سے کام لیں۔‘
 بیان میں کہا گیا تھا کہ ’صارفین  موبائل کیمرے سے رعایتی پرمٹ کے بار کوڈ کو سکین  کر کے تجارتی پیشکش اور سیل کی حقیقت جان سکتے ہیں۔‘
 ’بار کوڈ سکین کرنے سے سیل سے متعلق تمام معلومات سامنے آ جائیں گی۔‘

شیئر: