Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت خارجہ نے نیو یارک میں یوم وطنی منایا

  وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ نے 93 ویں یوم وطنی نیویارک میں منایا۔ سعودی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے موجود ہیں۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔  وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
انہو ں نے سعودی عرب کی تاریخ اور بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کی سربراہی میں مملکت کے قیام پر روشنی ڈالی۔


شہزدہ فیصل بن فرحمان نے کہا سعودی عدرب عظیم اقتصادی طاقت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے ہے (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے بانی مملکت کے بعد وطن عزیز کو تعمیر وترقی کے حوالے سے مملکت کے حکمرانوں کی کاوشوں کا جائزہ لیا۔
انہوں  نے کہا کہ ‘ ہر نئے حکمران نے جانے والے حکمرانوں کے ترقیاتی مشن کو آگے بڑھایا۔ ان دنوں شاہ سلمان بن عبدالعزیز  اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عدرب عظیم اقتصادی طاقت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے ہے جہاں ترقی و خوشحالی اور نشاۃ نو کا فقید المثال کام ہورہا ہے۔ 
یوم وطنی کی تقریب میں شاہی خاندان کے افراد، برادر اور دوست ممالک کے  وزرائے خارجہ، متعددد بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہ اور سفارتکار شریک ہوئے۔ 

شیئر: