Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالب علم جو اپنے ساتھیوں کو روزانہ سکول لاتا اور لے جاتا ہے

الاخباریہ چینل نے اپنے پروگرام الراصد میں اس حوالے سے رپورٹ نشر ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے جازان ریجن کے فیفا علاقے میں ایک سعودی طالب علم مازن الفیفی اپنے ساتھیوں کو ان کے گھروں سے روزانہ اپنی گاڑی سے سکول لاتا اور لے جاتا ہے۔ 
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام الراصد میں ’مازن الفیفی‘ کے بارے میں ایک رپورٹ نشر ہے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھروں سے سکول لے جانا اور واپس لانا بڑا مشکل کام ہے۔
مازن الفیفی کو یہ کا م کرنے کے لیے دشوار گزار پہاڑی علاقوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ وہ یہ کام سماجی فرض اور رضاکارانہ عمل کی اہمیت کوسمجھ کر کر رہا ہے۔ 
مازن الفیفی نے بتایا ’ضرورت ایجاد کی ماں ہے  یہاں سکول بس کی سہولت نہیں۔  اپنے ساتھیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ میری گاڑی معمولی سی ہے مگر مجھے اپنے ساتھیوں کی خدمت کرکے اچھا لگتا ہے۔‘ 
مازن الفیفی کا کہنا ہے’میرے اس عمل سے اچھی تبدیلی آرہی ہے۔ پہلے میرے ساتھی سکول دیر سے پہنچتے تھے مگر اب وہ وقت پر سکول پہنچ جاتے ہیں اور ان کی حاضری بھی مکمل ہورہی ہے۔‘ 
الاخباریہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال ’فرض شناس حب الوطنی‘ مقابلہ ہوا تھا۔ جازان ریجن میں مازن الفیفی نے اس میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔  
گورنر جازان نے رضاکارانہ عمل میں منفرد کردار پر مازن الفیفی کی عزت افزائی بھی کی۔

شیئر: