الیکٹریکل انجینیئرنگ کے سعودی طالب علم فارس الزید نے تعلیم کے ساتھ ایک کافی ہاؤس میں ملازمت کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فارس الزید نے بتایا کہ ’وہ تین سال سے کافی ہاؤس میں کام کر رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ الیکٹریکل انجینیئرنگ کے سٹوڈنٹ بھی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں تعلیم ملازمت میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ سارا مسئلہ وقت کو منظم کرنے کا ہے۔‘
فارس الزید کا کہنا تھا کہ ’تعلیم کے دوران ملازمت اچھی بات ہے۔ ایسا کرنے سے انسان کو اپنے مضمون سے تعلق رکھنے والے کام کا ماحول سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔‘
فارس الزيد.. طالب هندسة كهربائية لم تمنعه الدراسة من العمل في مجال الكافيهات منذ 3 سنوات#السعودية
عبر:
@b_otyf pic.twitter.com/1v2cuNUCpb— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) August 12, 2023