تپتی دوپہر میں چھوٹی بہن کو کمر پر اُٹھائے بھائی کی ویڈیو وائرل
سعودی عرب میں ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید گرمی سے بچانے کے لیے بھائی نے چھوٹی بہن کو کمر پر لادا ہوا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دوپہر کے وقت سڑک سے گزر رہا ہے اور اپنی کمر پر چھوٹی بہن کو لادے ہوئے ہے جو ننگے پیر ہے۔
بھائی یہ کام اپنی بہن کو گرمی سے بچانے کے لیے کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر چھوٹی بہن کے ننھے محافظ کے رویے کو سراہتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ’بھائی نے اپنی بہن کے دست و بازو ہونے کا سچا ثبوت پیش کر دیا‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں