کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی (کاوسٹ) میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دانہ السلیمان کو یونیسکو نے منفرد سائنس ریسرچ اور بائیو میڈیسن میں ’سائنس ایوارڈ‘ سے نوازا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر دانہ السلیمان کاوسٹ میں بائیو میڈیکل انجینیئر کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔ وہ کینسر کی حیاتیاتی علامتوں کا پیشگی پتہ لگانے کے لیے بائیو سنسنگ پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی تیار کرنے والے پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں۔
ڈاکٹر دانہ السلیمان نے پی ایچ ڈی کے بعد کئی اعلی ڈگریاں حاصل کیں۔ انہوں نے 2021 میں امریکہ کے میسا چوسٹس ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ سے فیلو شپ کی جبکہ 2020 میں میسا چوسٹس کے ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ سے کورس کیے۔
2019 میں لندن کے امپیریل کالج میں بائیو انجینیئرنگ میں پی ایچ ڈی کی تھی جبکہ اسی یونیورسٹی سے بائیو انجینیئرنگ میں گریجویشن اور ماسٹرز بھی کیا تھا۔
ڈاکٹر دانہ السلیمان نے مریض کے جسم میں کینسر کا پتہ لگانے والی چپ تیار کرنے پر ’انڈر 35 موجد‘ ایوارڈ بھی حاصل کیا ہوا ہے۔