Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ماضی کی موسیقی کے ساتھ فینافون نمائش  

تقریب میوزک کے منظر نامے کو نمایاں کرنے والے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر کے جدید ترین آرٹ اور تخلیقی مرکز میں موسیقی کے پرستاروں کے لیے فینافون نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جو 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق یہاں پاپ اپ میوزک کے ساتھ سعودی مصور سعد الحوید کے شاندار کولیکشن کی نمائش بھی کی گئی ہے۔

ماضی کی یادوں سے جڑی موسیقی فینافون نمائش میں پیش کی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی قومی ترانے کی دھن تیار کرنے والے طارق عبدالحکیم اور معروف سعودی پوپ گلوکارہ ایتاب جیسے لیجنڈز کی دھنوں کا بھی ذکر ہو گا۔
مملکت کے ورثے میں ماضی کی یادوں کے ساتھ جڑی موسیقی کو فینا فون نمائش میں پیش کیا جائے گا۔
سعد الحوید نے بتایا ہے کہ خاص طور پر سعودی قومی دن کے موقع پر جو ہمارے لیے ایک خاص جشن ہے، مملکت میں موسیقی اور ثقافتی منظر کو فروغ دیا جا رہا ہے اور متعدد شہروں اور مقامات پر مختلف کنسرٹ منعقد کئے جا رہے ہیں۔

سعودی مصور سعد الحوید کے کولیکشن کی نمائش بھی کی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس موقع پر سامعین کے دل جیتنے کے لیے عرب گلوکاروں طلال (مداح)، محمد عبدو، عبادی، الجنادریہ اوپریٹا، رشید المجید، عبدالمجید عبداللہ کے قومی گیتوں کو اکٹھا کیا گیا ہے۔
یہ تقریب 1950 کی دہائی کے آخر سے 2000 کی دہائی کے دوران سعودی پاپ میوزک کے منظر نامے کو نمایاں کرنے والے پروگراموں میں سے ایک ہے۔
 

شیئر: