Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے وسط میں موسیقی اور نوادرات کا انوکھا سٹور

منفرد اشیاء کے خزانے میں یادگار کیسٹس، سی ڈیز اور گراموفون شامل ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ کے وسط میں لاتعداد کلکشن کے ساتھ موسیقی اور نوادرات  کے نام سے سٹور کھولنے والے انور ادریس روایتی موسیقی کے ساتھ پرانی یادیں بھی تازہ کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق عصر حاضر کے سامعین کے لیے موسیقی کا یہ ورثہ ان کے جذبے اور خواہش کے ساتھ ساتھ موسیقی سے جڑی ان کی محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سٹور کے بارے میں  زائرین کا زبردست ردعمل آ رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

انور ادریس نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام امریکہ میں گزارے اور عرب ثقافت اور موسیقی سے منسلک رہے۔
موسیقی کے اس سٹور کی دلکش میرون دیواروں پر ترتیب سے لکڑی کے فریم میں موسیقی سے جڑی خوبصورت یادیں سروں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
یہاں موجود میوزیک ریکارڈز کی ایک وسیع رینج کی نمائش کرتے ہوئے لکڑی کے بنے شیلف اس ماحول میں تاریخی اہمیت پیش کرتے ہیں۔
اوپری منزل میں بنے کمرے کو دیکھ کر حقیقت میں کسی میوزیکل میوزیم کا گمان ہوتا ہے۔

لکڑی کے بنے شیلف اس ماحول میں تاریخی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

انور ادریس کا موسیقی کی دنیا میں قابل رشک پس منظر ہے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں موسیقی کے ایک سکول سے ابتدائی طور پر رسمی کلاسیں لینے کے بعد موسیق کا میرا شوق ختم نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ جگہ کئی مقاصد حاصل کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جس میں موسیقی کے ورثے کی حفاظت، بچوں کو سکھانے اور موسیقی کی ریہرسل کے بعد لائیو پرفارمنس کا شوق پورا کیا جا سکتا ہے۔
ہم یہاں فن موسیقی میں مہارت کو فروغ دیتے ہیں اور ہماری توجہ عارضی شہرت سے زیادہ فنکاروں کی پرفارمنس اور ان کی ترقی پر ہے۔
انور ادریس نے فخریہ انداز میں مزید  بتایا کہ یہاں پر چار ہزار سے زیادہ  ریکارڈز موجود ہیں جن میں 1931 کا کلاسک اور 100 سال پرانا پیانو بھی شامل ہے۔

انور ادریس امریکہ میں بھی عرب موسیقی سے منسلک رہے۔ فوٹو عرب نیوز

ہمارے پاس منفرد اشیاء کے خزانے میں مقامی فنکاروں کی پینٹنگز، سینکڑوں کی تعداد میں یادگار کیسٹس، ویڈیو ٹیپس، سی ڈیز اور آڈیو آلات بھی موجود ہیں جن میں سٹیریوز ٹیپ اور گراموفون شامل ہیں۔
امریکی اور عرب موسیقی کے نامور گلوکاروں اورموسیقی سے جڑے فنکاروں کے پوسٹرز اس سٹور کی دیواروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جو موسیقی کی تاریخ کی نمائش بھی کرتے ہیں۔
انور ادریس نے اپنے اس سٹور میں موسیقی سے منسلک بہت سی قدیم اشیاء کو نمائش  کے لیے پیش کیا ہے۔
موسیقی کے شائقین اور پوری مملکت سے کمیونٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں، زائرین کی طرف سے اس سٹور کے بارے میں زبردست ردعمل آ رہا ہے۔
 

شیئر: