سعودی ترقیاتی فنڈ کم ترقی پذیر رکن ملکوں کی فنڈنگ کے لیے ایشین بینک کو دس ملین ڈالر فراہم کرے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او سلطان المرشد اور ایشین بینک کے ڈپٹی چیئرمین ڈینی الیگزینڈر نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت فنڈ، بینک کے رکن کم ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے دس ملین ڈالردے گا۔
یہ معاہدہ مصر کے ساحلی شہرشرم الشیخ میں منعقدہ بینک گورنرز کونسل کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔
معاہدے کا مقصد ایشین بینک کے رکن ملکوں میں پیداواری شعبوں اور بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر کی مدد کے لیے درکار فنڈز کی کمی کو پورا کرنا ہے۔