Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ترقیاتی فنڈ مڈغاسکر میں پل کی تعمیر کے لیے 20 ملین ڈالر دے گا 

مڈغاسکر کے صدر نے فنڈ فراہم کرنے پر سعودی ترقیاتی فنڈ کا شکریہ ادا کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل برائے افریقہ محمد الشمری نے مڈغاسکر میں دریائے منگو کی پر پل کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ یہ پل 878 میٹر طویل ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ پل کی تعمیر کے لیے 20 ملین ڈالر کی گرانٹ آسان شرائط پر فراہم کرے گا۔
عرب رابطہ گروپ میں ترقیاتی فنڈ و ادارے اور مڈغاسکر کی حکومت بھی فنڈنگ میں حصہ لے گی۔ 
دریائے مانگو کی پر پل کا منصوبہ مینابی اور اتسیمو اندریوانا علاقوں کو جوڑنے کے لیے تعمیر کیا جائے  گا۔
پل کی تعمیر سے زرعی اور سیاحتی شعبوں کو فروغ ملے گا۔ مقامی کاشتکار اپنی زرعی پیداوار تجارتی بازاروں تک آسانی سے پہنچا سکیں گے۔ دونوں علاقوں میں متعدد کاروباری پروگرام بھی آسانی سے شروع کیے جاسکیں گے۔ 
مڈغاسکر کے صدر نے پل کی تعمیر میں فنڈ فراہم کرنے والوں خصوصا سعودی ترقیاتی فنڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’مڈغاسکر کےمختلف علاقوں میں خوشحال مستقبل کےلیے ترقیاتی پروگراموں کے پارٹنرز کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے ہوں گے‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ نے 1978 سے اب تک مڈغاسکر میں مواصلات، نقل و حمل، کانکنی، صنعت اور توانائی کے شعبوں میں 69 ملین ڈالر سے زیادہ رقم ترقیاتی پروگراموں اور چھ منصوبوں کو فراہم کی ہے۔ یہ رقم ترقیاتی قرضوں کے طور پر دی گئی ہے۔ 

شیئر: