Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت بلدیات نے خلاف ورزیوں کا اندراج  شروع کردیا 

خلاف ورزی کا انتہائی جرمانہ پچاس ہزار ریال مقرر کیا گیا ہے ( فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے تعمیراتی خلاف ورزیوں، سڑکوں اور شاہراہوں کے حوالے سے ضوابط  کی خلاف ورزیوں کے اندراج کا آغاز کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ’ دکانوں اور اداروں کی خلاف ورزیوں کا اندراج 30 روز بعد شروع ہوگا۔ خلاف ورزی کا انتہائی جرمانہ پچاس ہزار ریال مقرر ہے‘۔ 
وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے خلاف ورزیوں کی درجہ بندی کی تھی۔ چھوٹے  اور درمیانے سائز کے اداروں کی خلاف ورزیوں اور ان کے حجم میں بھی فرق کیا گیا ہے۔ 
وزارت کسی بھی خلاف ورزی پر جرمانہ کرنے سے قبل تنبیہ کا نوٹس جاری کرے گی۔ معمولی خلاف ورزیوں کی اصلاح کے لیے مہلت بھی دے گی۔ 
وزارت  نے سابقہ خلاف ورزیوں کے سلسلے میں ترمیم بھی کی ہے۔ اس کے تحت خلاف ورزیوں کو نو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 
ان میں تجارتی سرگرمیوں، عمومی صفائی، تجارتی فضلہ منتقل کرنے والوں، سڑکوں و شاہراہوں، تعمیرات، پیٹرول سٹیشنوں، الیکٹرانک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس، سودے سے متعلق بلدیاتی فیس، اشتہاری بورڈ فروختگی اور صحت اداروں کی خلاف ورزیاں قابل ذکر ہیں۔ 
ترمیم کے تحت سڑکوں، شاہراہوں اور تعمیرات کی خلاف ورزیوں کی اصلاح کے لیے نوے دن کی مہلت دی گئی ہے۔  

شیئر: