سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ مکہ ریجن میں پرائیویٹ ڈینٹل کلینکس پر تفتیشی کارروائی کے دوران 14 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں‘۔
’کلینکس میں قانون صحت کے شرائط و ضوابط نظر انداز کیے جارہے تھے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ صحت نے بیان میں کہ انسپکٹر کی ٹیموں نے 151 سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
وزارت صحت نے انتباہ کیا کہ ’پرائیویٹ ہسپتالوں ہیلتھ سینٹرز اور پولی کلینکس پر تفتیشی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صحت شرائط و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے‘۔
وزارت کی کوشش ہے پرائیویٹ صحت اداروں میں مریضوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے مقرر ضوابط کی پابندی کا معیار بلند ہو۔