سعودی وزارت تجارت کے ماتحت انسپکٹروں کی ٹیموں نے سال رواں 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران سونے کے شورومز اور گولڈ مارکیٹ میں 1797 تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق تفتیشی مہم کے دوران 272 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
انسپکٹرز کا کہنا ہے کہ’ سعودی قانون کے تحت زیورات پر مہر کی موجودگی شو رومز کے مالکان کی ذمہ داری ہے۔ اس کی پابندی نہیں کی جارہی تھی‘۔
’بل کے حوالے سے معلومات میں گڑبڑ اور پرمٹ کے بغیر کاروبار کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی‘۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’قانون کی خلاف ورزی پر 2 برس تک قید اور چار لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر اکتفا کیا جاسکے گا‘۔