Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے نگراں وزیراعظم کی مدینہ سے مکہ کے لیے روانگی

نجی دورے پربدھ کی شب مدینہ منورہ پہنچے تھے(فوٹو، ایس پی اے)
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے  روانہ ہوگئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرانہیں رائل پروٹوکول کے ریجنل ڈائریکٹر ابراھیم بن عبداللہ اوردیگر اعلی عہدیداروں نے الوداع کہا۔
واضح رہے نگران وزیر اعظم بدھ کی شب نجی دورے پرمدین منورہ پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا تھا۔
نگران وزیر اعظم نے روضہ رسول ﷺ پرحاضری دی اورمسجد النبوی الشریف میں نوافل ادا کیے بعدازاں وہ جمعرات کی شام مدینہ منورہ سے جدہ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں سے وہ عمرہ کی ادائیگی کےلیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

شیئر: