Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب پہنچ گئے، روضہ رسول پر حاضری

گورنر مدینہ منورہ نے ایئرپورٹ پر نگراں وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ بدھ کی رات عمرے کی ادائیگی کےلیے نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نگراں وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا۔
 پاکستان کے سفیراحمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید، پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے افسران بھی  موجود تھے۔
مدینہ منورہ ریجن کے کمانڈر میجر جنرل فہد بن سعود الجہنی، ریجن کے پولیس ڈائریکٹر میجر جنرل یوسف بن عبداللہ الزھرانی، رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر ابراہیم بن عبداللہ بری بھی موجود تھے۔
نگراں وزیراعظم نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی بعد ازاں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔
انوارالحق کاکڑ مسجد نبوی پہنچے تو انتظامیہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سلطان بن منیع اللہ المطیری، مسجد نبوی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر کرنل متعب بن نعیمان البدرانی اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔

شیئر: