Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسات میں احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے، شہری دفاع کا انتباہ

سیلابی ریلے کی گزرگاہوں سے اجتناب برتا جائے (فوٹو، ایکس)
شہری دفاع کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں بارش کاسلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔ پہاڑی مقامات پرسفر کرنے والے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔
عاجل نیوز کے مطابق شہری دفاع  کا کہنا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں برسات کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پہاڑی نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔
بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں پانی کی گزرگاہیں خطرناک ہوجاتی ہیں جہاں قیام کرنا خود کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ طائف ، میسان ، اضم کے علاوہ عسیر اورجازان کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوا بھی چلے گی جس کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
وہ افراد جو پہاڑی علاقوں کا سفر کررہے ہیں ان دنوں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سفر کے دوران پانی کی گزرگاہوں کو عبور نہ کریں۔
 

شیئر: