Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ شہری دفاع کا الرٹ

مملکت کے بیشتر علاقے گرج چمک کے ساتھ بارش کی لپیٹ میں ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے مقامی باشندوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ ’وہ بارش سے بچاؤ کے لیے ضروری تدابیر کا مشورہ دیا ہے‘۔  
ان دنوں مملکت کے بیشتر علاقے گرج چمک کے ساتھ بارش کی لپیٹ میں ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق موسمیات کے  قومی مرکز کی رپورٹ میں بتایا کہ ’جمعہ سے پیر تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ ژالہ باری بھی ہوگی‘۔ 
عسیر، باحہ، جازان، الکامال، العرضیات، اضم، میسان اور طائف علاقوں میں بارش سے قبل گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

شیئر: