Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج بروز جمعہ  کن علاقوں میں بارش ہوگی ؟

مملکت کے متعدد علاقوں میں موسمی صورتحال غیریقینی رہے گی(فوٹو، ایکس)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں موسم غیریقینی رہنے کا امکان ہے۔ بعض مقامات پربارش جبکہ کہیں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار چھایا رہے گا۔
قومی مرکز کی جانب سے جاری تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، عسیر ، شرقیہ ، شمالی علاقے ، تبوک ، حائل ، الباحہ اورجازان میں موسم غیریقینی رہے گا۔
مشرقی ریجن میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار چھایا رہے گا جس کا سلسلہ رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ حدود الشمالیہ کے علاقے بھی گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے۔
تبوک ریجن کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے جبکہ الوجہ ، ضبا ، نیوم شرما میں تیز ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے شاہراہوں پرگردوغبار رہنے کا امکان ہے۔
حائل ریجن کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اوردرمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جس کا سلسلہ آج جمعہ کی شب 11 بجے تک جاری رہے گا۔
مدینہ منورہ کے علاقے العلا ، خیبر اورالعیص میں ہلکی جبکہ کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ ریجن میں غیریقینی موسم رات 10 بجے تک رہے گا۔

تبوک اور مشرقی ریجن میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار کا سلسلہ جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

مکہ مکرمہ ریجن میں بھی بارش کی توقع ہے۔ ریجن کی کمشنری رھاط ، مدرکہ ، مکہ مکرمہ شہر ، العرضیات میں درمیانے درجے کی بارش جبکہ طائف ، اضم ، میسان ، بنی یزید اوریلملم میں درمیانے سے تیز درجے کی بارش جبکہ کہیں کہیں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کی بھی توقع ہے۔
الباحہ ، عسیر اورجازان ریجن میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے جبکہ خمیس مشیط ، سراۃ عبیدہ ، ظھران الجنوب میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

شیئر: