Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفیر اور قونصل جنرل کا شاہ فہد اشاعت قرآن کمپلیکس کا دورہ

امریکی سفیر نے کمپلیکس میں قرآن پاک کی تیاری کے مراحل کی تعریف کی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر مائیکل ایلن ریٹنی اور جدہ میں امریکی قونصل جنرل فارس اسعد نے مدینہ منورہ میں قرآن پاک کی طباعت کے شاہ فہد اشاعت قرآن کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

امریکی سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ (فوٹو ایس پی اے)

 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی سفیر مائیکل ایلن ریٹنی اور قونصل جنرل کو کمپلیکس کے تمام حصوں کا دورہ کرایا گیا۔
امریکی سفیر نے کمپلیکس میں قرآن پاک کی تیاری کے مراحل کی تعریف کی اور پرتپاک خیرمقدم پر شکریہ ادا کیا۔

امریکہ میں موجود مسلم کمیونٹی ہر سال بڑی تعداد میں مملکت آتی ہے (فوٹو ایس پی اے)

امریکی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ میں موجود مسلم کمیونٹی ہر سال بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آتی ہے اور مملکت سے واپسی پر شاہ فہد کمپلیکس کا تیار کردہ قرآن پاک کا نسخہ اپنے ہمراہ لاتی ہے۔
دورے کے آخر میں امریکی سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: