مسجد نبوی میں قرآن مجید کے بریل نسخوں کی فراہمی
’قرآن مجید کے نسخوں کے علاوہ بریل میں مختلف دینی کتابوں کا بھی انتظام کیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد نبوی شریف انتظامیہ نے نابینا زائرین کی سہولت کے لیے قرآن مجید کے بریل نسخوں کا اہتمام کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے قرآن مجید کے نسخوں کے علاوہ بریل میں مختلف دینی کتابوں کا بھی انتظام کیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’علاوہ ازیں نابینا زائرین کی سہولت کے لیے مسجد نبوی کی تمام لفٹوں میں بریل طرز کے نمبروں کا اہتمام کیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی کے مختلف حصوں میں بریل کے 65 مصحف اور 39 موضوعات پر کتابیں موجود ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نئے مصاحف میں جدید طرز کے بریل نسخے ہیں جو روایتی طریقے سے مختلف ہیں‘۔