گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے اہل عسیر کے مسائل سنے
گورنر عسیر نے بعض معاملات کے فوری حل کےلیے احکامات صادر کیے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں عسیر ریجن کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے عوامی مشکلات کا حل تلاش کرنے کےلیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
گورنرکے ہمراہ اہم سرکاری اداروں کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
سبق نیوز کے مطابق گورنرعسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے عوامی کچہری کے دوران اہل عسیر سے ملاقات کی اوران کے مسائل سننے۔
گورنر عسیر نے بعض معاملات کے فوری حل کےلیے احکامات صادر کیے۔
بعدازاں گورنر نے ایک شہری کی درخواست پر کمشنر سے ٹیلی فون پرگفتگو کی اور انہیں شہری کی جانب سے کی جانے والی شکایت کے فوری ازالے کے احکامات صادر کیے۔
گورنرعسیرریجن نے شہریوں کو اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ وہ کسی کے کام میں تاخیر کوبرداشت نہیں کرتے۔ انہوں نے سرکاری اہلکاروں کو بھی شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے پرزوردیا۔