گورنر عسیر مقامی شہری کی دعوت پر اس کے گھر پہنچ گئے
ملاقات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں گو رنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال النماض کشمنری کی تحصیل بنی عمرو کے گاوں میں عام شہری کی دعوت پر اس کے گھر پہنچ گئے۔
اخبار 24 کے مطابق گورنر عسیر کی مقامی شہری کے گھر پر ملاقات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہے۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنر عسیر نے مقامی شہری کے ہمراہ کھانا کھایا جو خوشی سے پھولا نہیں سما رہا تھا۔
مقامی شہری نے کہا کہ’ خواہش تھی کہ شہزادہ ترکی بن طلال کو مدعو کروں۔ اس کا گھر گھاس پھونس سے بنا ہے‘۔
یہ سن کر گورنر عسیر نے معروف عرب شاعر خاتون کا شعر پڑھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ’ ایسا گھر جس میں زندگی کی دھڑکنے محسوس کی جاتی ہوں میری نظر میں بڑے محل سے زیادہ عزیز ہے‘۔
سوشل میڈیا کے صارفین نے گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال کی انکساری اور مقامی شہری کے جذبات اور اس کی خاطر داری پر انتہائی سپندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
عسیر کے باشندوں کا کہنا ہے کہ شہزادہ ترکی بن طلال جس انداز سے شہریوں سے مل رہے ہیں وہ قابل قدر ہے۔