Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی رجنی کانت کی فلم ’لال سلام‘ کا پوسٹر جاری

رجنی کانت کے علاوہ اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اسے سپرسٹار کی بیٹی ایشوریا رجنی کانت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ (فوٹو: ایشوریا رجنی کانت انسٹاگرام)
جنوبی انڈیا کے سپرسٹار اداکار رجنی کانت کی آنے والی نئی فلم ’لال سلام‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
رجنی کانت کے علاوہ اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اسے سپرسٹار کی بیٹی ایشوریا رجنی کانت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق رواں برس جولائی میں رجنی کانت نے اپنی بیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی جس کے بعد فلم میکرز نے اتوار کو اس فلم کا پوسٹر ریلیز کر دیا ہے۔
’لال سلام‘ میں رجنی کانت کیمیو رول ادا کر رہے ہیں جبکہ یہ فلم اگلے برس جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔
لال سلام کے پوسٹر کو ریلیز کرتے ہوئے ایشوریا رجنی کانت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اظہار تشکر کیا۔
دوسری جانب اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکار وِشنو وِشال اور وکرانتھ شامل ہیں جبکہ سابق انڈین کرکٹر کپل دیو بھی لال سلام میں کیمیو کر رہے ہیں۔
لال سلام کی ہدایتکارہ ایشوریا رجنی کانت اس قبل 2012 میں فلم ’3‘، 2015 میں فلم ’وائی راجہ وائی‘ اور 2017 میں ’سنیما وِیران‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کر چکی ہیں۔
اس فلم کی کہانی دوستی اور کرکٹ کے درمیان گھومتی ہے جس میں رجنی کانت ’معیدین بھائی‘ کے نام کا کردار نبھا رہے ہیں۔ 
خیال رہے اس سے قبل رجنی کانت اگست میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’جیلر‘ میں لِیڈ رول کرتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔

شیئر: