Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کا سورج مشن’ادتیہ ایل ون‘: نظام شمسی کے مرکز کی طرف سفر میں اہم سنگ میل عبور

’ادتیہ ایل ون‘  سورج کے انتھائی بیروئی تہہ کے مشاہدے کے لیے  آلات لے کر جا رہا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کا سورج کے مطالعے کے لیے بھیجا گیا مشن ’ادتیہ ایل ون‘ نے  نظام شمسی کے مرکز کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈیا میں خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو کا کہنا ہے کہ’ادتیہ ایل ون‘ نے زمین کی کشش ثقل سے بچنے کے لیے اپنے سفر میں ایک تاریخی نقطے کو عبور کر لیا ہے۔
انڈیا نے اپنا مشن ادتیہ ایل ون دو ستمبر کو روانہ کیا تھا۔ یہ مشن سورج کی طرف پرواز کرتا ہوا زمین سے تقر یباً 15 لاکھ کلومیٹر کی دوری پر پہنچے گا اور زمین اور سورج کی کشش کے درمیان ایک ایسےمقام پر رُکے گا جسے سائنسی اصطلاح میں ایل ون کہا جاتا ہے۔
’ادتیہ ایل ون‘  سورج کے انتھائی بیروئی تہہ کے مشاہدے کے لیے  آلات لے کر جا رہا ہے۔
اسرو کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’ادتیہ ایل ون‘ نے کامیابی سے کامیابی سے کشش ثقل سے بج کر اپنا سفر جاری رکھا۔
ابھی تک ’ادتیہ ایل ون‘ نے نو لاکھ 20 ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کی ہے جو کہ کل سفر کا نصف ہے۔
یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ے کہ اسرو نے زمین کے اثر و رسوخ کے دائرے سے باہر خلائی جہاز بھیجا ہے اس سے قبل پہلی بار مریخ کا مدار مشن بھیجا تھا۔
 2014 میں انڈیا پہلا ایشیائی ملک بنا تھا جس نے مریخ کے گرد مدار میں مشن بھیجا تھا۔

اب تک ’ادتیہ ایل ون‘ نے نو لاکھ 20 ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کی ہے جو کہ کل سفر کا نصف ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

رواں سال اگست میں انڈیا دنیا کا پہلا ملک بن گیا تھا جس کے مشن چندریان تھری نے چاند کے اب تک غیر دریافت شدہ قمری جنوبی قطب میں لینڈنگ کی تھی۔
اس مشن کے ساتھ انڈیا چاند پر لینڈنگ کرنے والا امریکہ، چین اور روس کے بعد چوتھا ملک بن گیا تھا۔
چندریان تھری کی لینڈنگ کے بعد روور پرگیان نے اپنی لینڈنگ سائٹ کے آس پاس کے علاقوں کا سروے کیا لیکن چاند کی رات شروع ہونے سے پہلے اسے بند کر دیا گیا، جو زمین کے اوقات کے مطابق تقریبا 14 دن اور رات پر محیط ہوتی ہے۔
انڈیا کو چاند کی سطح پر دوبارہ سورج طلوع ہونے پر شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی کو دوبارہ فعال کر کے مشن کو طول دینے کی امید کی تھی جس میں اس کو تاحال کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

شیئر: