Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی وزرائے صحت کا اجلاس، ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلیے منصوبے کی منظوری

اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت وزیر صحت فہد الجلاجل نے کی(فوٹو: اخبار 24)
 خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی) میں شامل ممالک کے وزرائے صحت نے قدرتی اافات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے  کے لیے صحت عامہ کے  جامع پلان اور ای لائبریری کے قیام کی منظوری دی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق جی سی سی ممالک وزرائے صحت نے صحت سے متعلق قوانین و ضوابط  کے حوالے سے قانون سازی اور پالیسیوں پر نظرثانی اور عمل درآمد پر نظر رکھنے کا طریقہ کار بھی مقرر کیا ہے۔ 
جی سی سی وزرائے صحت نے مسقط میں صحت کمیٹی کے نویں اجلاس کے دوران 2024  کے صحت پروگرام کی منظوری دی۔ 
خلیجی وزرائے صحت نے تجارتی مراکز اور مارکیٹنگ سینٹرز کے منصوبے کی گائیڈ  اور گلف ورچول کمپلیکس کے  قیام کی منظوری بھی دی ہے۔ 
خلیجی وزرائے صحت کا نواں اجلاس صحت کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے والے مشن کا حصہ ہے۔ 
اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت وزیر صحت فہد الجلاجل نے کی۔ 

شیئر: