Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اگست کے دوران 136 ضنعتی لائسنس جاری ہوئے

وزارت نے جنوری اور اگست کے درمیان 795 صنعتی لائسنس جاری کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی وزارت صنعت و معدنی وسائل نے اگست میں 136 صنعتی لائسنس جاری کیے جو جولائی میں 102 تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فوڈ پروڈکٹ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو 29 اجازت نامے ملے، اس کے بعد غیر دھاتی معدنی صنعت کو 21 اجازت نامے ملے۔
مزید برآں، ربڑ اور پلاسٹک کی صنعت نے کاغذ کی پیداوار کے شعبے میں 15 اجازت نامے حاصل کیے اور 12 لائسنس جاری کیے گئے۔
ایس پی اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزارت نے جنوری اور اگست کے درمیان 795 صنعتی لائسنس جاری کیے ہیں۔
اس عرصے کے دوران کارخانوں کی تعداد 11 ہزار 110 تک پہنچ گئی جس سے ان کمپنیوں کی مجموعی سرمایہ کاری 1.489 ٹریلین ریال تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست میں نئے لائسنس کے لیے سرمایہ کاری کا حجم 1.6 بلین ریال رہا۔
اگست میں جاری ہونے والے مجموعی لائسنسوں میں چھوٹے کاروباری اداروں کا حصہ 83.09 فیصد تھا، اس کے بعد درمیانے درجے کے اداروں کا 16.18 فیصد اور مائیکرو انٹرپرائزز کا 0.74 فیصد تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قومی فیکٹریوں کے پاس مجموعی لائسنسوں کا سب سے اہم حصہ 76.47 فیصد ہے، اس کے بعد غیر ملکی اداروں اور مشترکہ سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے پاس بالترتیب 16.18 فیصد اور 7.35 فیصد ہے۔
دوسری جانب اگست میں 87 کارخانوں نے پیداوار شروع کی جس میں 1.5 بلین ریال کی سرمایہ کاری ہوئی۔ ان پلانٹس میں سے 79.31 فیصد قومی کارخانے، 12.64 غیر ملکی ادارے اور 8.64 فیصد مشترکہ سرمایہ کاری کے ادارے تھے۔
دریں اثنا، وزارت نے اگست میں 36 ہزار 293 سرٹیفکیٹس آف اوریجن جاری کیے جو جولائی میں 34 ہزار 926  تھے۔
اس انیشیٹو کو مختلف شعبوں میں برآمدات کو فروغ دینے کی وزارت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
سرٹیفکیٹ آف اوریجن بین الاقوامی تجارت میں ایک اہم دستاویز کے طور پر اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ برآمد شدہ سامان نیشنل اوریجن کا ہے یا اس کے معیار پر پورا اترا ہے۔

شیئر: