Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 10 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
منگل کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے پیزو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیے
اعلامیے کے مطابق دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

شیئر: