ریاض سیزن میں کرسٹیانو رونالڈو میوزیم کا افتتاح 28 اکتوبر کو
رونالڈو کو ملنے والے تمام انعامات اور اعزازات بھی سجائے جائیں گے (فوٹو: الیوم)
سعودی عرب میں ریاض سیزن 2023 کی انتظامیہ کا کہنا ہے’ النصر کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میوزیم کا افتتاح 28 اکتوبر کو کیا جائے گا‘۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے بتایا کہ ’ریاض سیزن 28 اکتوبر 2023 کو شروع ہوگا‘۔
رونالڈو میوزیم میں پرتگالی سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی زندگی کی کہانی اور شخصیت کا تعارف عصری انداز سے کرایا جائے گا۔ رونالڈو کو ملنے والے تمام انعامات اور اعزازات بھی سجائے جائیں گے۔
ریاض سیزن 2023 میں لیجنڈ میوزیم میڈرڈ کے بعد پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا دوسرا عجائب گھر ہوگا جس میں فٹبال کے مشہور کھلاڑیوں سے متعلق 30 ہزار سے زیادہ نوادر رکھے جائیں گے۔
ریاض سیزن 2023 میں بین الاقوامی تجربہ 433 کیا جائے گا جس میں فٹبال کے بین الاقوامی افسانوی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا اور فٹبال کے حوالے سے حیرت انگیز تجربات کیے جائیں گے۔