Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو روایتی سعودی لباس پہنے سب کی توجہ کا مرکز

سعودی فٹبال کلب النصر نے سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے روایتی رقص، تلواروں اور ملبوسات کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو روایتی سعودی لباس پہنے سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق النصر کلب نے جمعہ کی صبح یہ ویڈیو جاری کی۔ کلب کے شائقین اپنے پسندیدہ ستاروں کو قومی تہوار کے حوالے سے حصہ لیتے دیکھ کر بہت خوش ہیں کیونکہ کلب نے جمعہ کی صبح سویرے اس موقع کو مناتے ہوئے ایک تفریحی ویڈیو چھوڑا۔
سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے اور اس مرتبہ یہ دن ہفتے کے اختتام پر آ رہا ہے۔
ویڈیو میں کلب کی ماضی کی کامیابیوں اور تاریخ کی جھلک اس کے مستقبل کی بحالی کے ساتھ ملائی گئی ہے۔
ویڈیو نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ شروع ہوتی ہے جو کلب کے ہیڈ کوارٹر میں گھس جاتے ہیں اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو قومی دن کی تقریبات کے لیے تیار ہوتے دیکھتے ہیں۔
ڈھائی منٹ کے کلپ میں ونگر عبدالرحمن غریب اور کیپر نواف العقیدی کو جشن کے لیے ڈھول تیار کرتے دکھایا گیا ہے۔ گول کیپر ولید عبداللہ  کو اوٹاویو عربی کافی پیش کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
سنہرے بالوں والے برازیلین اٹیکنگ مڈفیلڈر ٹالیسکا کو ویڈیو میں ہیڈ کوچ لوئس کاسترو کے نئے سفید روایتی لباس کی پیمائش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سینیگالی نشانہ باز ساڈیو مانے اپنے کندھے پر تلوار رکھے ہوئے ہیں اور ان کے ارد گرد ڈھول کی تھاپ گونج رہی ہے۔
رونالڈو اس کلپ میں مرکزی کردار کے طور پر نظر آتے ہیں۔ وہ ٹیم کے کھلاڑیوں عبداللہ الخائیباری، مرسیلو بروزووک اور سلطان الغانم کے ساتھ اردھا رقص کر رہے ہیں۔

شیئر: