Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’محکمہ تفریحات کے پرمٹ کے بغیر کسی پروگرام کی اجازت نہیں‘

 پروگرام سے 60 روز قبل پرمٹ کی درخواست دینا ہوگی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ ’محکمہ تفریحات  کے  پرمٹ کے بغیر مملکت بھر میں کہیں بھی کوئی پروگرام خصوصا تفریحاتی ایونٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے مملکت بھر میں میونسپلٹیوں، بلدیاتی کونسلوں، مختلف ایجنسیوں اور سرکاری  اداروں کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ تفریحات کے پرمٹ کے بغیر کہیں بھی کوئی پروگرام خصوصا تفریحی پوگرام منعقد نہیں کرنے دیا جائے گا۔ 
وزارت نے یہ ہدایت محکمہ تفریحات سے موصول ہونے والے  اس ٹیلیگرام کے تناظر میں جاری کی ہے جس میں وزرت سے درخواست کی گئی تھی کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں تفریحاتی پروگرام پرمٹ کے بغیر نہ ہونے دیے جائیں۔
یہ بھی کہا گیا تھا کہ ہر پروگرام میونسپلٹی اوربلدیاتی کونسل کی نگرانی میں منعقد کرایا جائے۔
تفریحاتی پروگرام کا پرمٹ صرف ایسے اداروں کو جاری ہوگا جن کے پاس تفریحاتی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے حوالے سے سجل تجاری ہوگی۔
ایونٹ کےلیے درخواست ادارے کا مالک، کمپنی کا نمائندہ یا ان کی جانب سے وکیل مختار دے گا۔ 
 پروگرام کے انعقاد سے 60 روز قبل پرمٹ کے اجرا کی درخواست پیش کرنا ہوگی۔ درخواست دہندہ کو پروگرام سے متعلق تمام ضروری تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔ 

شیئر: