سعودی عرب میں تفریحی پروگراموں کےلیے دو ہزار 736 لائسنس
یہ لائسنس پچھلے سال اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہیں (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے 2023 کی پہلی ششماہی میں دو ہزار 736 ایونٹس کے لیے لائسنس جاری کیے ہیں جو پچھلے سال اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہیں۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں برس اسی مدت کے دوران تفریحی مراکز کے لیے، کراوڈ منیجمنٹ کیے لیے 92 اورٹیلنٹ منیجمنٹ اور ڈیولپمنٹ کےلیے67 لائسنس دیے گئے۔
مزید 93 لائسنس تفریحی سہولتیں چلانے کے لیے، 29 ٹکٹوں کی فروخت اور ددو تفریحی پارکوں کے لیے دیے گئے۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے سعودی وژن 2030 کے مطابق مملکت کو تفریحات اور سپیشل ایونٹس کےلیے ایک عالمی منزل بنانے کےلیے اپنے حصے کے طور پر دیگر شعبوں کے علاوہ فنون، سپورٹس، گیمنگ اور خریداری کے پروگراموں کے لیے لائسنس دیے ہیں۔
اس کے دیگر مقاصد میں ملکی معیشت کو متنوع بنانے، جی ڈی پی میں اضافہ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی سپورٹ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کرنا ہے۔