Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2023 دوحہ میں سعودی عرب کی بھرپور شرکت

مملکت کے قدرتی مناظر کے ساتھ سعودی وژن 2030 کو نمایاں کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 2 اکتوبر سے مارچ 2024 تک جاری رہنے والی ایکسپو 2023 میں سعودی پویلین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی پویلین ایکسپو 2023 دوحہ باغبانی نمائش میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو مملکت کی 'قدرتی دولت' کے بارے میں آگاہ کر کے اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

پویلین میں جازان کی ثقافتی روایات کے ساتھ علاقائی رقص پیش کیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز

باغبانی کے لیے ایکسپو 2023  کو 'سبز صحرا، بہتر ماحول' کے عنوان سے متعارف کرایا گیا ہے۔
ایکسپو 2023 کی افتتاحی تقریب میں باغبانی اور ماحولیاتی پائیداری میں تازہ ترین ایجادات کی نمائش کی گئی، جس کا مقصد بین الاقوامی برادری کو صحرا بندی سے نمٹنے کے لیے چار قسم کے حل اپنانے کی ترغیب دینا ہے جن میں جدید زراعت، ٹیکنالوجی اور جدت ، ماحولیاتی آگاہی اور پائیداری شامل ہے۔
قبل ازیں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور دیگر سربراہان مملکت و رہنماؤں نے افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے پویلین کا دورہ کیا۔

 ایکسپو 2023  کو 'سبز صحرا، بہتر ماحول' کے عنوان سے متعارف کرایا گیا۔ فوٹو ٹوئٹر

سعودی پویلین آنے والے تمام معزز مہمانوں کا استقبال سعودی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمان الفضلی نے کیا۔
تقریب میں موجود متعدد رہنماؤں نے سعودی عرب کے پویلین کے جنرل سپروائزر صالح بن دخیل سے سبز ماحولیاتی اقدامات، قابل تجدید توانائی کے تعاون اور بڑے ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کے کام کا بارے میں آگاہی حاصل کی۔
سعودی وزارت ماحولیات کے سرکاری ترجمان صالح بن دخیل نے بتایا کہ  دوحہ ایکسپو میں سعودی سائٹ قطر کے میزبان پویلین کے بعد دوسری بڑا پویلین ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دوحہ ایکسپو میں سعودی پویلین کو ایونٹ کے مرکزی خیال اور موضوعات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس منفرد انداز کو  زائرین نے بے حد پسند کیا۔

بین الاقوامی برادری کو جدید زراعت، ٹیکنالوجی اور جدت ، ماحولیاتی آگہی دی گئی۔ فوٹو ٹوئٹر

پویلین میں دیگر سیکشنز کے ذریعے زائرین کو ٹیکنالوجی اور  فطرت سے ہم آہنگ مختلف بڑے قومی منصوبوں اور موثر اقدامات کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ 
یہ منصوبے متعدد حکومتوں اور نجی کمپنیوں کے تعاون سے  پوری دنیا کے لیے پائیدار مستقبل بنانے کے لیے جدید  طریقے استعمال کرتے ہیں۔ 
وزارت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ہمارا پویلین مملکت کے ثقافتی اور وہاں موجود قدرتی دولت کی عکاسی کرتا ہے۔
پویلین میں مملکت کے جغرافیائی لحاظ سے اس میں موجود قدیم وسائل کو ظاہر کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں اور اقدامات کے ذریعے موجودہ ماحول کو ظاہر کیا گیا ہے۔ 

سعودی پویلین ثقافتی اور وہاں موجود قدرتی دولت کی عکاسی کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

پویلین میں زائرین کے پرتپاک استقبال  کے لیے خاص انداز  میں جازان کی ثقافتی روایات کے ساتھ علاقائی رقص پیش کیا گیا۔
سعودی  پویلین کو باغبانی کے حوالے سے  درختوں کی منفرد انواع و اقسام سدر، لیوینڈر، تلسی، سرمئی غاف سے سجایا گیا ہے جو مملکت میں مختلف قسم کے نباتات کی عکاسی کرتے ہیں۔
مملکت کے  قدرتی مناظر کے ساتھ مستقبل میں سعودی وژن 2030 کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے۔
 

شیئر: