Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر میں یوم الوطنی پر جشن، عمارتیں سبز رنگ سے مزین

’دوحہ کی اہم تنصیبات کے علاوہ مرکزی شاہراہوں کو بھی سبز روشنوں سے منور کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے 93 ویں یوم الوطنی پر قطری دار الحکومت دوحہ کی عمارتوں کو سبز رنگ سے مزین کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوحہ کی اہم تنصیبات کے علاوہ مرکزی شاہراہوں کو بھی سبز روشنوں سے منور کیا گیا ہے۔
قطری حکام نے اہم میدانوں اور مرکزی شاہراہوں پر سعودی پرچم سجا کر سعودی عرب سے اخوت اور محبت کا پیغام دیا ہے۔
دوحہ کے اہم ہوٹلوں اور کیفے ریستورانوں میں سعودی قومی نغمے سنائے گئے جبکہ مختلف دکانوں میں سعودی پرچم، بیجز اور شال فروخت کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: