سعودی عرب کے کئی علاقے جمعرات سے اتوار تک بارش کی زد میں
جمعرات 5 اکتوبر 2023 0:00
ساحلی علاقوں میں جمعرات اور جمعے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ کل جمعرات 5 اکتوبر سے اتوار 8 اکتوبر 2023 تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے اپنے ٹوئٹر(ایکس) اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ عسیر اور جازان میں جمعرات سے اتوار تک بارش کی توقعات ہیں۔
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ خلیج عرب کے ساحلی علاقوں میں جمعرات اور جمعے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سمندر میں لہریں 2.5 میٹر اونچی اٹھیں گی جبکہ ساحلی علاقوں میں گردوغبار بھی چھایا رہے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں