Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سمیت عالم عرب میں موسم خزاں کا آغاز، درجہ حرارت کم ہوگا؟

خزاں کا موسم آب و ہوا کے حوالے سے غیر مستحکم  ہوتا ہے (فوٹو: العربیہ)
جدہ میں فلکیاتی انجمن نے کہا ہے کہ ’عالم عرب اور کرہ ارض کے نصف شمال میں واقع ممالک میں جمعہ 22 ستمبر 2023  کو 93 روزہ موسم گرما کے بعد  سنیچر سے موسم خزاں کا آغاز ہوگا‘۔
فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے بیان میں کہا کہ ’سنیچر 23 ستمبر سے موسم خزاں کے آغاز کا مطلب یہ نہیں کہ درجہ حرارت فورا کم ہونے لگے گا‘۔
’موسم میں تبدیلی آئندہ  ہفتوں کے دوران تدریجی طور پر آئے گی۔ درجہ حرارت رفتہ رفتہ کم ہوگا اور نومبر میں صورتحال واضح ہوجائے  گی‘۔ 
ابوزاھرۃ نےمزید کہا کہ ’خزاں کا موسم آب و ہوا کے حوالے سے غیر مستحکم  ہوتا ہے۔  خزاں کا موسم  گرمی اور سردی کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔ یہ عبوری دور ہوتا ہے‘۔
 اس میں درجہ حرارت مسلسل کم زیادہ ہوتا رہتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر متعدد عرب ملکوں میں برسات کے موسم کی حقیقی شروعات ہے۔ 
موسم خزاں میں عدم استحکام کا ماحول بہت زیادہ رہتا ہے۔ خلیج عرب کے علاقے میں اس دوران گرج چمک کے ساتھ  بارش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 

شیئر: