Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے ؟

جدہ میں تیز ہوائیں جبکہ مکہ مکرمہ شہر میں ہلکی بارش کی توقع ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کے روز مملکت کے متعدد علاقوں میں بارش اورتیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف ، میسان ، اضم اورالعرضیات میں کہیں ہلکی جبکہ بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی ۔ الکامل ، رھاط ، مدرکہ ، ھدی الشام اورمکہ مکرمہ شہر کے بعض مقامات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ القنفذہ ، اللیث ، الجموم ، بحرہ اورخلیص کے علاوہ جدہ اوررابغ میں تیز ہوا کے ساتھ کھلے مقامات پرگردوغبار بھی چھایا رہے گا جس کا سلسلہ رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
عسیر ریجن میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے بعض نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت بھی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ریجن کے علاقے ابھا ، احد رفیدہ ، الحرجہ ، الربوعہ ، خیمس مشیط ، سراۃ عبیدہ ، ظھران الجنوب ، النماص اوربلقرن بھی تیز بارش کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ البرک اور القحمہ میں درمیانے درجے کی بارش کا امکن ہے جس کا سلسلہ رات دس بجے تک جاری رہے سکتا ہے۔
مدینہ منورہ ریجن کے علاقے المھد ، وادی الفرع ، الحناکیہ اورالمھد میں بھی ہلکی بارش جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی ہوگی جبکہ ینبع اورالرایس میں تیز ہوا کا سلسلہ جمعہ کی شب 10 بجے تک جاری رہے گا۔
ریاض ریجن کے متعدد علاقوں کے علاوہ نجران اورمشرقی ریجن میں بھی کہیں ہلکی جبکہ کہیں درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شیئر: