Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امیر قطر کا مکتوب موصول

قطری سفیر نے سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے جو دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے حوالے سے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطاق سعودی عرب میں قطر کے سفیر بندر محمد العطیہ نے بدھ کو ریاض میں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ملاقات کے دوران مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے پہلووں کا جائزہ لینے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: