Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز: سعودی گھڑ سواروں نے دو طلائی تمغے جیت لیے

اماراتی گھڑ سواروں نے مقابلے میں چاندی اور کانسی  کے تمغے حاصل کیے (فوٹو: عاجل)
سعودی گھڑ سوار عبداللہ الشربتلی نے چین میں  ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز میں انفرادی شو جمپنگ مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی گھڑ سوارعبداللہ الشربتلی نے پہلے اور آخری راونڈ میں بہترین کاررکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے گھڑ سواروں کا زبردست مقابلہ کیا۔
اماراتی گھڑ سواروں نے مقابلے میں چاندی اور کانسی  کے تمغے حاصل کیے۔ 
عبداللہ الشربتلی نے سعودی قومی ٹیم میں شامل گھڑ سواروں رمزی الدھامی، عبدالرحمن الراجحی اور مشاری الحربی کے ہمراہ  ٹیم مقابلے میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 

شیئر: