Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز: 800 میٹر کی ریس میں سعودی سپرنٹر نے طلائی تمغہ جیت لیا

21 سالہ عیسیٰ غزوانی نے 800 میٹر کا فاصلہ 1.48.05 منٹ میں طے کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سپرنٹر عیسیٰ غزوانی نے منگل کو چین میں ایشین گیمز( ہانگ زو 2022) میں 800 میٹر کی ریس میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ 
ایس پی اے کے مطابق 21 سالہ عیسیٰ غزوانی نے 800 میٹر کا فاصلہ 1.48.05 منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن اپنے نا م کی۔ 
انٹیا کے افضل محمد نے 1.48.43 منٹ میں فاصلہ طے کرکے چاندی اور عمان کے حسین الفارسی نے 1.48.43 منٹ کے وقت کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ایشین گیمز میں سعودی سپرنٹر کے گولڈ میڈل کے بعد پوائٹنس ٹیبل پر سعودی عرب کے پاس پانچ میڈل ہیں۔ 
اس سے  قبل چار سو میٹر کی ریس میں سعودی عرب کے یوسف مسرحی نے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ حسین آل حزام  نے کانسی، محمد تولو اور عبداللہ ابکر چاندی کے میڈلز حاصل کیے۔ 
عیسیٰ غزوانی نے ایشین گیمز میں اپنا پہلا تمغہ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنی والدہ، مملکت میں سپورٹس شائقین اور اپنے کوچ کے نام کیا ہے۔

شیئر: