ایشین گیمز میں پاکستان کو جھٹکا: جولین تھرور ارشد ندیم ایونٹ سے باہر
ارشد ندیم نے گزشتہ ماہ ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم انجری کے باعث ایشین گیمز جولین تھرو کے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق ارشد ندیم نے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ ڈاکٹر سے مشورے کے بعد کیا جس کے ساتھ ہی ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کی پاکستان کی امیدیں دم توڑ گئیں۔
ارشد ندیم کے چین کے مقامی ہسپتال میں ٹیسٹ کرائے گئے۔
ٹیسٹ میں ارشد ندیم کے دائیں گھٹنے میں انجری کا انکشاف ہوا جس کے بعد وہ مقابلوں سے دستبردار ہوگئے۔
پاکستان کے چیف ڈی مشن ایشین گیمز کے مطابق ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، انہوں نے ہینگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد سے ہی تکلیف میں تھے، 2 اکتوبر کو ان کا ایم آر آئی کرایا گیا تھا،جس میں انجری کی تصدیق ہوگئی تھی۔
چیف ڈی مشن کے مطابق ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایشین گیمز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
ارشد ندیم نے گزشتہ ماہ ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
ارشد ندیم نے گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔