Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جدہ ایئرپورٹ پر دو مسافروں کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

مسافر کو گرفتار کرکے محکمہ انسداد منشیات کی تحویل میں دیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کسٹم اتھارٹی نے ریاض کے کنگ خالد اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرہیروئن سمگل کرنے کی کوشیشں ناکام بنا دی۔ دو مسافروں کے پیٹ سے 1.33 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ 
 کسٹم وزکوۃ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’بیرون ملک سے آنے والے پروازوں میں دوں مسافروں کوہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا‘۔ 
’کسٹم اہلکاروں نے شک ہونے  پر معائنہ کیا تو مسافروں کے پیٹ میں کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا‘۔ 
کسٹم اتھارٹی نے مزید کہا ’کیپسولوں سے 1.33 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔  دونوں مسافروں کو  محکمہ انسداد منشیات کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: